12

پائلٹ سیکنڈری سکول میں شجر کاری مہم کا افتتاح،آلودگی کے خاتمے کیلئے درختوں کی ماحول میں موجودگی اشد ضروری ہے،کمشنر جاوید اختر محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ طالب علموں کا شجر کاری میں شامل ہونا مہم کی کامیابی کا ضامن ہے،ہو نہار طالب علم ملک کا سرمایہ ہیں،بچوں میں شجر کاری کا شعور اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ہر طالب علم کو شجرکاری مہم میں اپنے حصہ کا پودہ لگانا چاہئے،ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے پائلٹ سیکنڈری سکول میں شجر کاری کے موقع پر کیا،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا بھی اس موقع پر موجود تھے،کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ نسل نو کی بقا کے لئے شجرکاری نا گزیر ہے،آلودگی کے خاتمے کیلئے درختوں کی ماحول میں موجودگی اشد ضروری ہے،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنارہے ہیں،ماہ اگست میں بھرپور شجر کاری کریں گے،ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ شہر بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کر رہے ہیں،نیم ،پیپل،ٹرمینیلیا سمیت دیگر مقامی درختوں کی شجر کاری کر رہے ہیں،پودوں کو پانی دینے کیلئے بھی مربوط حکمے عملی کے تحت کام کر رہے ہیں،تمام طبقہ ہائے فکر کو شجرکاری مہم میں شرکت کیلئے دعوت دے رہے ہیں،اس موقع پر کمشنر ملتان نے بچے کے ہمراہ پودہ لگایا اور ملکی سلامتی کی دعا کی،اس موقع پرطالب علموں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں