10

پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا اندرون شہر کا دورہ،احساس پروگرام سنٹر میں سہولیات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی نے اندرون شہر کی مختلف یونین کونسلوں کادورہ کیا،جس میں،58،59،60 میں لگائے گئے احساس پروگرام سنٹر کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کاسنٹرعوام کی سہولت کیلئے بنائے گئے ہیں تاکہ عوام یہاں اپنے اندراج کرواسکیں اور انہیں دفتروں کے چکر سے بچایا جاسکے احساس پروگرام کے تحت ہی ہم ملک سے غربت کاخاتمہ کرینگے،پرائمری کی تعلیم تک حکومت نے فی طالبات تین ہزاراورطلبہ کےلئے 25سوروپے ماہانہ وظیفہ دینے کافیصلہ کیا ہے،بعدازاں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی کی حسب معمول اندرون شہر آمد جامع مسجد پھول ہٹ میں جمعہ نماز کی ادائیگی کے بعد اہل علاقہ سے ملاقات کی ، یوسی 58 اور 59 میں تکمیل شدہ ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا 30 سال زیر التوا کاشکاررہنے والے ترقیاتی کام کروانے پر اہل علاقہ کی جانب سے بھرپور شکریہ اور محبتوں کا اظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں