5

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس، صدر علوی کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور گو نیازی گو کے نعرے لگائے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں میں بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور گو نیازی گو کے نعرے لگائے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی، اسد قیصر ، وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت معزز پارلیمان اور مہمان گرامی کو تیسرے پارلیمان سال کی تکمیل سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعا گو کہ پاکستان میں جمہوری اقدار اور برداشت کی روایات فروغ پائیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نئی سمت پر گامزن ہے، تین سال کے دوران ملک میں بہت مثبت تبدیلیاں ہوئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں