26

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان میں ٹریڈ یونین کے الیکشنز� باغبان یونین نے ایمپلائز یونین کو121 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان میں ٹریڈ یونین کے الیکشنز کا

انعقاد ہوا جس میں باغبان یونین نے ایمپلائز یونین کو121 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی. تفصیلات کے مطابق باغبان یونین نے گزشتہ روز ہونے والے الیکشن میں383 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایمپلائز یونین نے 262 ووٹ حاصل کیے. باغبان یونین کے صدر عاقل قریشی جنرل سیکرٹری شاہ ولی راجپوت اور چیئرمین ملک وحید رجوانہ آئندہ دو سالوں کے لیے سی بی اے بننے میں کامیاب ہوئے. صدر عاقل قریشی کا کہنا تھا کہ وعدے کے مطابق الاونس سمیت ملازمین کو تمام سہولیات فراہم کرینگے. اس موقع ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں