13

پاکستان بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار ملتان کی مکمل ہٹرتال،ہائیکورٹ میں صرف ارجنٹ کیسز

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل کی کال پر سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملہ پر ہائیکورٹ بار نے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعد جبکہ ڈسٹرکٹ بار نے مکمل طور پر ہڑتال کی،جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار سجاد حیدر میتلا نے ہائیکورٹ بار ملتان میں ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد ہڑتال کا نوٹیفیکیشن جاری کر رکھا تھا،مراسلہ میں کہا گیا کہ وکلاء ہراسمنٹ پٹیشن، بعد از گرفتاری اور ارجنٹ کیسز کے بعد عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے، سینئر ججز کو نظر انداز کر کے سپریم کورٹ میں پانچویں نمبر کے جج کو تعینات کیا جا رہا ہے، آگر ایسا عمل کیا گیا تو ہائیکورٹ بار ملتان اپنی ہڑتال کے دائرہ کار کو وسیع کریگی۔ دوسری جانب جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسامہ بہادر خان نے بھی مکمل ہڑتال کا نوٹس جاری کیا تھا۔ وکلاء ہڑتال کے باعث دور دراز سے پیشی پر آئے سائلین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا سائلین پچھلے حکم کے ساتھ نئی پیشی لیکر روانہ ہوگئے اس طرح سینکڑوں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں