16

پاکستان بھارت نہیں، یہاں کسی قسم کی فاشسٹ آڈیالوجی نہیں چل سکتی،فواد چوہدری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے جھنڈے میں موجود دونوں رنگوں کی حرمت ہمارے لئے ضروری ہے، پاکستان بھارت نہیں، یہاں کسی قسم کی فاشسٹ آڈیالوجی نہیں چل سکتی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مندر حملے کے ملزمان کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے، پاکستان کا مستبقل ایک ترقی کرنے والے ملک کا ہے، اقلیتی برادری کے دلوں کو ٹھیس پہنچانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی، خوشی ہے وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان نے مندر پر حملے کا نوٹس لیا،دوسری جانب قومی اسمبلی میں مندر واقعہ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان مندر واقعہ کی مذمت کرتا ہے، ایوان اعادہ کرتا ہے کہ مندر واقعہ پر پوری قوم اقلیتوں کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں