15

پاکستان ریلوے پولیس کے ایس ایس پی باقر محی الدین گیلانی کی قل خوانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پولیس کے ایس ایس پی باقر محی الدین گیلانی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کی تقریب دربار موسی پاک شہید کے احاطہ میں منعقد ہوئی، تقریب سے مفتی شوکت سیالوی نے خطاب کیا،جبکہ حمید نواز،احمد نواز،غلام شبیر قادری،قاری سعید سرمد نے ھدیہ نعت پیش کیا،سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے باقر محی الدین کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان ریلوے سے مطالبہ کیا کہ باقر محی الدین گیلانی کے صاحبزادے یا کسی عزیز کو ان کی جگہ ملازمت پر ایڈجسٹ کیا جائے جو کہ پاکستان ریلوے کی باقاعدہ پالیسی کا بھی حصہ ہے اس موقع پر شرکاء کو شہید موسی پاک کی دستار کی بھی زیارت کرائی گئی اور یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے بڑے صاحبزادے مدثر گیلانی کی دستار بندی بھی کی،جبکہ سجادہ نشین دربار موسی پاک شہید مخدوم ابوالحسن گیلانی نے اجتعمائی دعا کرائی تقریب میں سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،مخدوم ولائیت مصطفی گیلانی،مخدوم ذوہیب گیلانی،مخدوم طفیل محی الدین گیلانی،ایم پی اے محمد ندیم قریشی،عابد تھہیم،فیاض گیلانی،تصویر گیلانی،صدرالدین گیلانی،واصف بٹ،حسن گیلانی سمیت دیگر نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں