9

پاکستان سے پولیو کا کاتمہ صحت مند نسل کیلئے اشد ضروری ہے،کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے انتظامیہ کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ جنگی بنیادوں پر کام کریں،ڈویژن کی 393 یونین کونسلوں میں 7443 انسداد پولیو ٹیمیں 21 لاکھ 81 ہزار 9 سو 37 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے انسداد پولیو بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،کمشنر ملتان نے اپیل کی کہ والدین کسی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاکت بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں،انہوں نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والدین کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پاکستان سے پولیو ختم کرنا صحت مند نسل کیلئے اشد ضروری ہے،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ملتان میں جاری انسدادِ پولیو مہم بارے بریفنگ دی،اسسٹنٹ کمشنر مبشر الرحمن ،ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی، سی او ہیلتھ شعیب گورمانی بھی موجود تھے جبکہ ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں