7

پاکستان عظیم قربانیوں کا ثمر ہے،طاہرہ نجم

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کی صدر طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں کا ثمر ہے،اس کی حفاظت اور استحکام کیلئے پاک افواج نے ہمیشہ جرات بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے،قوم افواج پاکستان پر فخر کرتی ہے اور ایک ایک فوجی سمیت تما م فوج کو ان کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے کہ جو ملک وقوم کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کرتے ہیں وہ قوم و ملک کو عظیم سرمایہ ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا،تقریب سے سابق صدر انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ڈاکٹر حمیدہ خانم،پروین نیاز،نجمہ گیلانی،ثمینہ وقار،تانیہ عابدی،انعم ضیاء نے خطاب کیا اور ملی نغمے پیش کئے،تقریب میں انیلہ عبید،بلقیس زاہد،عائشہ،شبانہ حمید،یاسمین اکرم،نعیم النساء،فاطمہ نجم،بشری نے شرکت کی طاہرہ نجم،ڈاکٹر حمیدہ خانم،پروین نیاز،نجمہ گیلانی اور انعم ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج ہمارا غرور اور فخر ہیں جنہوں نے ملک پر مسلط ہونیوالی جنگوں کا مقابلہ کیا اور وہ جنگ ستمبر ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری افواج نے جرات بہادری سے دشمن کے دانت کھٹے کئے،جنگ ستمبر میں عوام بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ بلاخوف بھارت کے خلاف کھڑے ہوئے اور اپنی افواج کے حوصلوں کو بھی بڑھایا انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی ملک وقوم کے دفاع اور دفاعی استحکام کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں