8

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کا معلومات کی عدم فراہمی پر یونی لیور کمپنی کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عاشق بھٹہ نے کہا ہے کہ یونی لیور کمپنی دنیا بھر میں دیگر مصنوعات کے ساتھ چائے کے بین الاقوامی برانڈز بناتی ہے،گزشتہ سال کمپنی نے چائے کے بزنس کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان میں بھی یونی لیور اپنے چائے کے کاروبار کو الگ کر رہی ہے اور اس حوالے سے نئی کمپنی کی منصوبہ بندی کرچکی ہے لیکن اس حوالے سے کمپنی نے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن سے الحاق شدہ ورکرز یونین یونی لیور پاکستان کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہ کی ہیں جس کے باعث کمپنی کے مزدوروں کو خدشات لاحق ہیں کہ آیا ان مزدوروں کو نئی کمپنی میں شامل کیا جائے گا کیا ان کی سابقہ سروسز جاری رہیں گئی،مذکورہ سوالات کے جوابات کے حصول کیلئے یونی لیور ٹی فیکٹری خانیوال کے مزدور وفد نے کمپنی انتظامیہ سے رابطے کی کوششیں بھی کیں لیکن تاحال کوئی تسلی بخش جواب موصول نہ ہوسکا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی،قیادت کرتے ہوئے کیا. پاکستان وومن ورکرز ملتان کی صدر مہک بٹ نے کہا کہ ورکرز یونین یونی لیور پاکستان گزشتہ 50 روز سے فیکٹری گیٹ پر سراپا احتجاج ہے لیکن انتظامیہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی قسم کی معلومات فراہم کرنے سے گریزاں ہے. پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن اور یونی لیور کے مظاہرین سمیت مختیار احمد نے مطالبہ کیاہے کہ کمپنی کی جانب سے خانیوال کے مزدوروں کی تنخواہوں و مراعات سمیت مستقبل کے حوالے سے تیار لائحہ عمل اور مزدوروں کی نوکری کی تحریری ضمانت بارے اعتماد میں نالیا گیا تو وومن ووکرز فاؤنڈیشن کے ساتھ دیگر یونینز احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں