4

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن وفد کا وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی برسی کے موقع پرخراج تحسین

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈھونڈو گے ہم کو ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے شہید وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی برسی کے موقع پر زبردست خراج تحسین،انکی رہائش گاہ کے بیرونی راستے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،دعائے مغفرت بھی کروائی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ سال 15 جولائی کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کورونا میں مبتلا ہو کر شہید ہو گئے تھے،اس حوالے سے 15 جولائی کو انکی برسی کے موقع پر رات گئے،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا وفد صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں انکی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے اس موقع پر ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شہید مصطفیٰ کمال پاشا کی رہائش گاہ کے بیرونی راستے پر پھولوں کی پتیاں بکھیر دیں اور شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر شہید کے بھائی، بیٹے اور فیملی بھی موجود تھے،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا شہید مصطفی کمال پاشا نہ صرف نشتر بلکہ پوری ڈاکٹر کمیونٹی کا فخر ہیں جس طرح بغیر ڈرے انہوں نے کورونا کے دوران مریضوں کی خدمت کی اور آخر جام شہادت نوش کیا،ایسی مثالیں بہت کم ملتی ہیں ان کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ڈاکٹر نوید اختر، شفیق چوہدری،رانا خاور، حاجرہ مسعود،شیخ عبدالخالق،رضوان شریف ، وسیم چوہدری،عامر شہزاد،ذوالقرنین حیدر و دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں