11

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات،ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا

ملتان،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے ملاقات کی،ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسز کی کمی دور کر کے ایڈہاک پر فوری بھرتیوں ،نشتر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،نشتر ہاسٹلز و کالونی میں صفائی و سیوریج کے مسائل ،24/7 دیہی مراکز صحت پر عملے کی کمی دور کرنے جبکہ ٹی ایچ کیو شجاع آباد و جلالپور میں ہیومن ریسورس سمیت سیکیورٹی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا،تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد سے انکے دفتر میں ملاقات کی،اس دوران صدر پی ایم اے انہیں بتایا کہ ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کی کمی دور کرنے کیلئے فوری ایڈہاک پر ایم او ڈبلیو ایم او،کنسلٹنٹ،نرسز پیرا میڈیکس کی بھرتی کے عمل کا مکمل ہونا بہت ضروری ہے اور جن سیٹوں پر انٹرویو ہوگئے ان پر تعیناتیاں کی جائیں جبکہ نشتر ہسپتال پہنچنے کے لئے بیشتر مریضوں کو سڑک پر کھڑے ناجائز تجاوزات کی وجہ سے دیر ہو جاتی ہے جبکہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ بھی بروقت ہسپتال نہیں پہنچ پاتا،لہذا فوری ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے انہوں نے بتایا کہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری کے ڈاکٹر اور طلبا و طالبات رہائش نہ ہونے کے باعث شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں انکے لئے زمین حاصل کر کے فوری ہاسٹل کی تعمیر یقینی بنائی جائے جبکہ نشتر ہسپتال میں سیوریج اور صفائی کی ناقص صورتحال سے متعلق فوری ایکشن لیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد میں ہیومن ریسورس کی کمی اور سیکیورٹی کے مسائل شدت اختیار کر چکے ہیں جبکہ 24/7 دیہی مراکز صحت پر عملے کی بھی شدید کمی ہے جسے فوری دور کیا جانا ضروری ہے تاکہ نشتر ہسپتال پر مریضوں کے بوجھ میں کمی آ سکے ،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے وفد کو یقین دہانی کروائی اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں تاکہ جلد تمام مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں