5

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ڈوزیئر پیش کردیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ڈوزیئر پیش کردیا، 131 صفحات پر مشتمل دستاویزات میں بھارتی فورسز کے مظالم کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوج مظلوم کشمیری عوام پر مسلط ہے، وادی میں بھارتی فوج کے محاصرے کے 769 دن ہوچکے، آزاد مبصرین کو وہاں جانے کی اجازت نہیں، انسانی حقوق کی بدترین پامالی کسی طور مناسب نہیں۔ ڈوزیئرمیں 113 حوالے دیئے گئے ہیں، ڈوزیئر پیش کرنے کا مقصد بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ دنیا کو دکھانا ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علی گیلانی کے انتقال پر پوری دنیا نے دیکھا بھارت کی کیا سوچ تھی،ان کی وفات کے بعد ان کے گھر جانیوالے راستوں کو بند اور اہلخانہ کو ہراساں کیا گیا،مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو آبروریزی کا نشانہ بنایا جاتا ہے،8 سے 10 ہزار کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا،نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں