4

پاکستان نے کورونا وائرس کے منفی اثرات سے تحفظ کیلئے ٹھوس انداز میں کام کیا،ثانیہ

اسلام آباد،پاکستان ان چند اولین ممالک میں شامل ہے،جنہوں نے انسانوں کو کورونا وائرس کے منفی اثرات سے تحفظ دینے کے لئے ٹھوس اندازمیں کام کی،یہ بات غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے دوہزارتیس کے پائیدارترقی کے اہداف کے جائزے کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہی،ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہا کہ ہم مخیرحضرات کے ساتھ شراکت داری اورغیرروایتی کارکنوں کیلئے سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنے کے ذریعے بھوک مٹانے کے لئے جدت پسندانہ مالی معاونت کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں