11

پاکستان کے تحفظ کیلئے کشمیر کا مسئلہ جلد حل کرنے کی ضرورت ہے،سید یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے رہائش گاہ پر ملاقات کی عید الاضحیٰ پر مبارکباد دی،ممبر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی سید ضیغم گیلانی مہربان گھمن سمیت سیاسی سماجی مذہبی رہنما موجود تھے،محمد اشرف قریشی نے اہم سیاسی قومی علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا،سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کشمیر کا مسئلہ جلد حل کرنے کی ضرورت ہے،کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے لئے سرکاری پارٹی ہرحربہ استعمال کرنا چاہتی ہے لیکن انہیں ناکامی ہوگی سینٹ میں ہماری اکثریت ہے اور جس طرح میری کامیابی روکنے کے لئے طریقہ استعمال کیا گیا وہ غیر جمہوری غیر آئینی غیر قانونی ہے ان شاءاللہ تعالیٰ عدالت میں ہمیں فتح ہوگی، یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہماری سکالر شپ یافتہ دس پی ایچ ڈی ہولڈر طلبا و طالبات کو گیلانی لا کالج یونیورسٹی میں اعلی تعلیم دینے میں مصروف ہیں یہ واحد ادارہ ہے جہاں دس پی ایچ ڈی ہولڈر اپنی ذمہ داریاں اور فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں انہوں نے الحاج محمد اشرف قرشی سے پرانی یادیں تازہ کی اور دیگر امور پر مشاورت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں