12

پاک امریکا تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستانی ترقی کیلئے امریکی کردار قابل تعریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستانی ترقی کیلئے امریکی کردار قابل تعریف ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانولے نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،جس میں پاک امریکہ تعلقات، دہشت گردی کے خاتمے، قیام امن سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی،ولیم کے میکانیولے نے کورونا وبا کے دوران حکومتی اقدامات اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کو سراہا،چوہدری سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اور وہاں مظالم کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیں دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں