15

پاک چین دوستی عالمی برادری میں مثال بن چکی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاک چین دوستی عالمی برادری میں مثال بن چکی ہے، پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ہے، دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے سے لگاؤ رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ چین کے قومی دن پر چینی حکومت، قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، چین پاکستان کا دنیا بھر میں قابل اعتماد دوست ہے، چین نے مختصر وقت میں غربت اور بیروزگاری پر قابو پا کر اقتصادی استحکام حاصل کیا، چین کی تیز رفتار معاشی ترقی پسماندہ اور غریب ممالک کے لئے رول ماڈل ہے،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گراں خواب چینی سنبھلنے لگے،علامہ اقبال نے چین کی ترقی کی سوسال قبل پیشن گوئی کر دی تھی، چین کی مستقبل بین قیادت نے اپنی قوم کو اقتصادی خود محتاری کی راہ پر گامزن کر دیا، پنجاب میں سی پیک کے منصوبے چین کی لازوال دوستی کا بے مثال نمونہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں