22

لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی

لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں دھماکہ دو افراد جاں بحق 17 زخمی ہوگئے،لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں دھماکہ دو افراد جاں بحق جبکہ اہلکار سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے،دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،اطلاع ملنے پر پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو کی امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے دھماکے میں زخمی ہونے والے چار افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے وزیر قانون پنجاب نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ہونے دو افراد کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی ہے جبکہ دوسری جان پولیس اور دیگر ادارے دھماکے کے ایک گھنٹے بعد بھی اس کی نوعیت کا تعین نہےں کر سکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں