14

پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں،ایس ایس پی آپریشنز


ملتان،ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے پولیس افسران کے ساتھ اجلاس ہوا،اجلاس میں ایس پی کینٹ ڈویژن لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان، ڈی ایس پی ممتاز آباد حفیظ الرحمان، ڈی ایس پی مظفر آباد عمران عارف اور کینٹ ڈویژن کے جملہ ایس ایچ اوز شریک ہوئے،ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کینٹ ڈویژن میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل و وہیکل چوری سمیت دیگر جرائم کو روکنے کیلئے ہر ممکن کارروائی کریں،اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کو گرفتار کریں،شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں،عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانےکیلئے ہر ممکن اقدامات کریں،بعدازاں ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم نے تھانہ ممتاز آباد کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ ، حوالات، تھانہ کی سیکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے حوالات میں موجود قیدیوں سے متعلق ریکارڈ بھی چیک کیا،انہوں نے تھانہ کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں