22

پختہ سڑک دنیا پورروڈ تاچاہ کھاراں والا کے کام کا افتتاح

ملتان،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل بھرپوراندازمیں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے 35فیصد بجٹ رکھا گیا ہے تاکہ وہ سرائیکی خطہ کی عوام کے مسائل کے حل پرخرچ کیاجاسکے ماضی میں جنوبی پنجاب کے بجٹ پرکٹ لگالگاکرلاہورپرلگایاگیااب ایسا نہیں ہوگا،جنوبی پنجاب کی عوام کے ٹیکس کاپیسہ ان کی دہلیز پرخرچ ہوگا اب کسی کو یہاں کی عوام کے پیسہ پرکٹ لگانے کی جرت نہیں ہوگی،ان خیالات کااظہارانہوں نے پختہ سٹرک دنیا پور روڈ تاچاہ کھاراں والا کے کام کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکیا،اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی مشتاق سنارا،ملک غلام عباس آرائیں،ملک اشفاق ہانسلہ،راناعمران شمشاد،ملک نجف خاں سیال،چوہدری شبیر،ملک عبدالرئوف آرائیں اورچوہدری طارق مان سمیت دیگر ہمراہ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں