16

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائی،3 گراں فروش گرفتار،7 کو جرمانے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا،کریک ڈائون کے دوران تین ناجائز منافع خور گرفتار کر لئے گئے ہیں،گرانفروشوں پر مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے گرانفروشی میں ملوث بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کے کے مارٹ اور آئڈیل مال پر پچاس پچاس ہزار روپے جبکہ فیاض مارٹ اور سپر سیور سٹور کو تیس تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے،لطیف سپر سٹور گلگشت کو سیل کر دیا گیا ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 600 دکانوں پر اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی پڑتال کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں