9

پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نااہلی،عید کی آمد سے قبل سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں

ملتان،عید کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا،ملتان میں سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں،پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آ رہی ، شہری منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب، سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،ٹماٹر کی قیمت 50 روپے تک جا پہنچی،پیاز کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ میں 40 روپے فی کلو میں دستیاب ہے،ہری مرچ 70 روپے، بینگن 40 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، ادرک کے سرکاری نرخوں اور مارکیٹ ریٹس میں بڑا فرق اضافہ، 550 سے 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،لہسن کی قیمت میں 20 روپے اضافہ، 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے،سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈی سے مہنگے داموں ملنے والا سامان کم قیمت پر نہیں فروخت کر سکتے،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہےعید سے پہلے مہنگائی میں اضافہ کردیا گیا جو کہ سراسر ناانصافی ہے،شہریوں نے وزیراعظم سے مہنگائی بارے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں