36

پرائیویٹ الیکٹریشن سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر مرمت کروانے پر 6افسران و ملازمین معطل

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان نے پرائیویٹ الیکٹریشن سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر مرمت کروانے پر 6افسران و ملازمین کو معطل کردیاہے اور پرائیویٹ الیکٹریشن کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان نے کینٹ سب ڈویژن ملتان کے علاقہ میں 11KVعلامہ اقبال فیڈر پر ٹرانسفارمر کی مرمت کی چیکنگ کرنے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا وہاں موقع پرپرمٹ حاصل کرکے آصف نامی پرائیویٹ الیکٹریشن سے 100KVAکا ٹرانسفارمر مرمت کروایاجارہاتھا جس پر انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن محمد مطاہر افضل بھٹہ، لائن سپریٹنڈنٹ Iذیشان قریشی، لائن مین IIمحمد رمضان، اسسٹنٹ لائن مینوں محمد معین اختر، محمد عارف اور عمر فاروق کو معطل کردیاہے اور ایکسین کینٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ الیکٹریشن کے خلاف فوری طورپر مقدمہ درج کروایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں