10

پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں موجود یوٹیلیٹی پلاٹس کی لسٹیں تیار کی جائیں،ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں موجود یوٹیلیٹی پلاٹس کی لسٹیں تیار کریں،ان پلاٹس کا موجودہ سٹیٹس چیک کرنے کے لئے سروے کیا جائے گا،منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں ڈویلپمنٹ ورک کا جائزہ اور نقشہ میں موجود بے قاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی جائے،انہوں نے ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور ڈائریکٹراسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ تینوں ڈائریکٹو ریٹس پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے معاملے پر کوارڈینیٹس قائم کریں،منظوری شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں موجود مورگیج شدہ پلاٹس ایم ڈ ی اے کے نام ٹرانسفر کرائے جائیں اور ڈویلپمنٹ ورک شروع ہونے پر ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے کے قواعد و ضوابط کے مطابق ڈویلپمنٹ ورک کو یقنی بنائیں اور ہر 15 دن کے بعد ڈویلپمنٹ ورک کی انسپکشن رپورٹ جمع کرائیں،ان خیالات کا ظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ڈائریکٹر ز کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا،ا یم ڈی اے کی اپنی ہاؤسنگ سکیموں کے انٹری گیٹس پر موجود تجاوزات کو ختم کریں، انٹری گیٹس کی خوبصورتی اور سیکورٹی سسٹم کے لئے پلان تیار کیا جائے،ڈائریکٹر جنرل نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر کو ہدایت کی کہ ایم ڈی اے کے زیر التوا لیگل کیسسز کی لسٹیں تیار کریں اور ان کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے اقدامات کریں،تمام لیگل ایڈوایزرز عدالتوں میں حاضری کو یقینی بنائیں،تمام کیسس کی روزانہ کی بنیاد پر پر گریس رپورٹ پیش کریں،آئندہ لیگل ایڈوائزرز کی پرفارمنس کو چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کے لئے ایک میکنزم بنائیں،مسقل تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات پر زیادہ توجہ دی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء گجر،،ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ چوہدری محمد اصغر،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکا الرحمان، ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی و دیگر آفیسران شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں