3

پرانا شجاع آباد روڈ اور شیرشاہ کے علاقے میں 2 اتائی کلینک سیل


ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کا اتائیت کے خاتمہ کے لئے آپریشن جاری ہے،ڈرگ کنٹرولر اسکواڈ نے پرانا شجاع آباد روڈ اور شیرشاہ کے علاقے میں دو اتائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کردئیےہیں۔کارروائی ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کی گئی،ڈپٹی کمشنر نے پرانا شجاع آباد روڈ کے علاقے میں عطائی ڈاکٹر بارے میڈیا میں آنیوالی خبر کا نوٹس لیا تھا،میڈیا رپورٹ کے مطابق عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے خاتون مریضہ کا بازو متاثر ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں