11

پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کے اندراج کا عمل تیز کیا جائے،کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ اچانک اراضی ریکارڈ سنٹر سٹی اور صدر کا دورہ کیا،اس موقع پر کمشنر ارشاد احمد نے شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور انکی شکایات سنیں،کمشنر ارشاد احمد نے مختلف برانچوں میں جاکر سروس ڈیلیوری کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی،کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک چھت تلے اراضی ریکارڈ کی تمام سہولیات فراہم کی ہیں،تاکہ عوام کو انکی پراپرٹی ریکارڈ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے،ارشاد احمد نے کہا کہ پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کے اندراج کا عمل تیز کیا جائے،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ ریکارڈ اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں،کمشنر کا کہنا تھا کہ اراضی سنٹرز پر صفائی اور انتظار گاہوں میں مثالی انتظامات کئے جائیں،اسں موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اراضی سنٹر پر ملکیتی کاغذات کے حصول کے سسٹم کا معائنہ کیا اور اراضی سنٹر میں آئے متعد سائلین کی داد رسی بھی کی،عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ روایتی پٹواری کلچر کے خاتمے میں اراضی ریکارڈ سنٹرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اس سنٹر کی افادیت سے آگاہ کرنے اور شہریوں کی رہنمائی کیلئے آگاہی بینرز نصب کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے خدمت مرکز میں ایک چھت تلے 120 سروسز فراہم کی ہیں جو ایک مثالی اقدام ہے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں