7

پروپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ صوبہ پنجاب کے ہر ضلع کو ڈویلپمنٹ پیکیج دیا گیا ہے اور پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور گائوں کی یکساں ترقی بزدار حکومت کا نصب العین ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے3 برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں،جبکہ ماضی کے حکمران اور مخالفین اپنے 30 برس کے سیاہ دور کا ہمارے 3 برس کے روشن دور سے موازنہ نہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا،جبکہ ماضی میں ہر روز کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آتی تھیں،ندیم قریشی نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کوذاتی نمودو نمائش پر بے دریغ استعمال کیا،پروپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں ہرعلاقے کویکساں ترقی د ینے کے ویژن پر عمل پیرا ہیں،ماضی کی طرح صرف مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کئے جا رہے لوگوں کے وسائل انہی کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ترقی و خوشحالی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں