9

پروکیورمنٹ سمیت دیگر مالی اخراجات میں قانون کا خیال کیا جائے،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے مختص کیا گیا ترقیاتی فنڈ انکی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کرنا مشن ہے،سرکاری ادارے اپنے مالی معاملات کو شفاف بناتے ہوئے عوام کی امانت صحیح معنوں میں ان تک ترقیاتی منصوبوں کی شکل میں پہنچائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں منعقدہ مالی امور کے حوالے سے منعقدہ محکوموں کی آن لائن ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ پروکیورمنٹ سمیت دیگر مالی اخراجات میں قانون کا خیال کیا جائے اور شفافیت کو ترجیحی بنایا جائے،عامر کریم خان نے کہا کہ ماہر آڈیٹرز کی زیر نگرانی تربیت سے اکاونٹس افسران اور عملے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،قبل ازیں تربیتی سیشن میں لاہور سے آن لائن لیکچرز بھی دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں