10

پسماندہ علاقے کے لوگ دل کے قریب، عوام کی خدمت سے سکون ملتا ہے،عثمان بزدار

لاہور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقے کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں، عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے،ایوان وزیراعلیٰ میں بزرگ خاتون نے اپنے نواسے کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے بزرگ خاتون سے حال احوال پوچھا، بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تفصیل سے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے مسائل غور سے سنے اور فوری اپنے سٹاف کو طلب کیا اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے،سردار عثمان بزدار کو بزرگ خاتون نے دعائیں دیں، وزیراعلیٰ سے گفتگو میں بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ ”شکریہ بیٹا، جیتے رہو“، ”عثمان بزدار ساڈا مان اے”تینوں رب دیاں رکھاں“،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آپ میرے لئے قابل احترام ہیں، آپ کے مسائل نوٹ کر لئے ہیں اور ان کے حل کیلئے ہدایات بھی دے دی ہیں،میرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے اور میں آپ کے مسائل کا ادراک رکھتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں