9

پشاور میں سرگرم ڈکیت گروہ گرفتار، 60 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد

پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران شہر میں سرگرم ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان ملازمت حاصل کرنے بعد مالکان کو لوٹتے تھے، 60 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کرلی گئی،پولیس کے مطابق تھانہ گلبرگ کےعلاقے نوتھیہ میں چند روزقبل مقامی شہری کےگھر میں ڈکیتی کےدوران 75 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ لی گئی تھی، پولیس کے مطابق جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور اور ضلع کرم کے علاقہ پارا چنار سے ہے،ملزموں سے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والے مختلف اوزار اور رکشہ برآمد کیا گیا، پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں