8

پنجاب اوورسیز اینڈ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم آزادی کی سہہ روزہ تقریبات

ملتان(سٹاف رپورٹر)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ یوم آزادی درحقیقت یوم تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمیں ان لاکھوں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں پاکستان جیسی نعمت حاصل ہوئی پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر نامکمل ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کا وہ حقیقی نقشہ جاری کیا جو تقسیم ہند کے وقت ریڈ کلف کمیشن نے جاری کیا تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمانِ خصوصی پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام 14th سٹریٹ پیزا، شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان اور ویز واش ملتان کے تعاون سے یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں سہہ روزہ تقریبات کے دوسرے روز ای لائبریری ملتان میں منعقدہ یوتھ آزادی فیسٹیول 2021 سے خطاب میں کیا،جس کی صدارت سابق ڈائریکٹر کالجز و صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی،جبکہ مہمانان ِگرامی میں ڈسٹرکٹ چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی،خاتون سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، اور مارکیٹنگ ہیڈ شمع بناسپتی عمران اعظمی شامل تھے،آزادی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے محمد ندیم قریشی کا مزید کہنا تھا کہ یہ جشن آزادی ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منارہے ہیں جو پچھلے 74 برس سے ہندو سامراج اور مودی جیسے فرعونوں کی ہندوّ توا سوچ کے ظلم و بربریت کا شکار ہیں جہاں برہان وانی جیسے عظیم سپوتوں نے اپنی آزادی اور بقاء کی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے سفیر کے طور پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے دنیاکو بھارت کا حقیقی مقروہ چہرہ دیکھا دیا ہے،یوتھ آزادی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر کالجز و صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی اور چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی اور خاتون سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم نے کہاکہ نئی نسل پر یہ بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کروائیں کیونکہ وہی پاکستان کا مستقبل ہیں،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نعیم اقبال نعیم اور مارکیٹنگ ہیڈ شمع بناسپتی عمران اعظمی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے معرض وجود میں آیا اور اللہ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا،پاکستان کی طرف جب بھی کیسی نے میلی نظر سے دیکھا تو پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کے خواب چکنا چور کردیے پاکستان تحفہ خداوندی ہے،اس موقع پر یوتھ آزادی فیسٹیول کے شرکاء خاص میں پروفیسر عبدالماجد وٹو، رشید عباس خان، مختار سومرو، پروفیسر محمود ڈوگر، محمد عقیل شریف، محمد شاہد عباس اور حسن ندیم بھی موجود تھے اس موقع پر سکول، کالجز و یونیورسٹی کے طلباء وطالبات میں ملی نغموں کے مقابلے ہوئے جس میں منصف کیفرائض پروفیسر عبدالماجد وٹو نے سرانجام دئیے،جن کے فیصلے کی روشنی میں پرائمری سکول لیول میں اول مناہل فاطمہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مون لائٹ ملتان، دوم عائشہ ضیاء دی ایجوکیٹرز سکول فجر کیمپس ملتان، سوم طوبیٰ بتول دی اینی مون مونٹیسوری سکولنگ سسٹم ملتان، ہائی سکول لیول میں اول صباء پروین دارارقم پبلک سکول ملتان، دوم صالحہ شہزاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محلہ ڈوگراں ملتان، سوم اقراء ظاہر گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول ملتان، کالج یونیورسٹی گرلز میں اول مافیہ یاسین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان، دوم ماہ نور فیاض بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، سوم صائمہ منصور نوبل کالج ملتان اور کالج یونیورسٹی بوائز لیول میں اول محمد راشد جہانگیر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، دوم احمد فراز اور انیب اللہ انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب اور سوم رانا محمد مدثر پنجاب دانش سکول راجن پور رہے ان کے علاوہ دیگر شرکاء شاہد عباس، معظم علی قریشی، مریم فاروق، زینب عبدالشکور کو بھی حوصلہ افزائی کے انعامات پیش کئے گئے، دریں اثناء 4 روزہ تقریبات کے تیسرے روز آج 14 اگست کو چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان کے آفس بمقام دفتر میونسپل کارپوریشن ممتاز آباد میں دن دس بجے پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں