10

پنجاب ایجوکیشن بورڈ ایمپلائزویلفیئر یونین ایسوسی ایشن کے فیصلہ پر پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈ میں مکمل قلم چھوڑ احتجاج

ملتان،پنجاب ایجوکیشن بورڈ ایمپلائزویلفیئر یونین ایسوسی ایشن کے متفقہ فیصلہ پر آج پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈ مین مکمل قلم چھوڑ احتجاج کیا گیا،جو کہ گزشتہ دو روز سے ہونے والے دو گھنٹے کے علامتی احتجاج کے تسلسل میں تھا احتجاج کی وجہ سے پنجاب کے تمام بورڈزمیں دفتری امور بشمول سہولت مرکز مکمل طور پر بند رہے تاہم کنٹرولنگ اتھارٹی کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے مزاکرات کے بعد پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین اور پنجاب بورڈزکی ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کو کل مزاکرات کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلایا گیا ہے لہذاپنجاب بورڈز فیڈریشنکی ایکشن کمیٹی نے کنٹولنگ اتھارٹی کی جانب سے مثبت پیش رفت کے بعدتمام بورڈز میں قلم چھوڑ احتجاج کو دو دن کے لیے مؤخر کردیا ہے اگلے لائحہ عمل کا اعلان مزکرات کے بعد کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں