6

پنجاب بھر میں سی این جی بحال،قیمتوں میں اضافے کے باعث مالکان کا فروخت سے انکار

رحیم یار خان،رحیم یار خان سمیت پنجاب بھر کی صنعتوں اور سی این سیکٹر کو گیس بحال کر دی گئی،تاہم سی این جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث سی این جی اسٹیشنز مالکان نے فی الحال سی این جی فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق گیس کی کمی کے باعث ایس این جی پی ایل نے 28جون کو رحیم یار خان سمیت پنجاب بھر میںتمام غیر برآمدی صنعتوں سمیت،سی این جی سیکٹر،سیمنٹ سیکٹراور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کر دی تھی اور اطلاعات کے مطابق پنجاب بھر میںجن دو فرٹیلائزر فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی تھی ان میں ایک رحیم یار خان میں واقع فاطمہ فرٹیلائزر فیکٹری بھی شامل تھی،ذرائع کے مطابق ان تمام صنعتوں کو اتوار اور سوموار کی درمیانی شب بارہ بجے گیس بحال کی گئی ہے،جس سے کاروباری پہیہ بھی دوبارہ رواں دواں ہو گیا،اطلاعات کے مطابق اب پنجاب سمیت ملک بھر میں گیس کی وافر فراہمی دستیاب ہونے کے باعث ان صنعتوں کو گیس فراہمی دوبارہ معطل ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں