20

پنجاب بھر کے تمام سکول 2 اگست سے کھول دئیے جائیں گے

لاہور(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول 2 اگست 2021 سے کھول دئیے جائیں گے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ٹویٹ میں صوبائی وزیر تعلیم نے لکھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو سکول بلانے کی اجازت ہوگی،ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے،چھٹیوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی،خیال رہے کہ گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے انسداد کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے اور امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،قائم مقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی،صوبائی سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی،کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں کوئی بھی وزیر تعلیم شامل نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں