8

پنجاب بھر کے سکولز میں سپورٹس پیریڈ لگانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبے بھر کے سکولوں میں سپورٹس پیریڈ لگانے کا حکم جاری کردیا گیا،تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے سپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں سپورٹس پیریڈ لگانا لازم قرار دے دیا ہے،اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے اپنے ٹائم ٹیبل میں سپورٹس سرگرمی کےلئے ایک سپورٹس پیریڈ لازم شامل کریں اور اس ہدایت پرعمل کرکے فوری رپورٹ کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں