9

پنجاب تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری،پہلا پرچہ 29 جولائی کو ہوگا

ملتان،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ،پہلا پرچہ 29 جولائی کو ہوگا،پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے ہوں گے،تفصیل کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز نے میڑک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے،میٹرک کے امتحانات کا انعقاد 29 جولائی سے ہوگا،میٹرک کے امتحانات 9 اگست تک جاری رہیں گے، دسویں کے امتحان کے پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے ہوں گے،دو شفٹوں میں ہونے والے ان امتحانات کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے جبکہ طلباء کی رول نمبر سلپس آئندہ ہفتے سے جاری ہوں گی،یکساں تعلیمی نصاب کی ٹریننگ اور بورڈز کے امتحانات کا شیڈول کا ٹکراو ہوگیا اساتذہ پریشان ، بتایا گیا ہے کہ یکساں نصاب تعلیمی کے ٹریننگ اور بورڈز امتحانات کا شیڈول ایک ہی وقت میں آگئے امتحانات میں نگران عملہ پی ایس ٹی ہوتے ہیںا یسے میں دونوں اہم ایونٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اساتذہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریننگ کا شیڈول تبدیل کیا جائے،محکمہ سکولز نے لیبارٹری اٹینڈنٹس کو سائنس ٹیچر کا معاون کا درجہ دے دیا بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے سکولوں میں لیبارٹری اٹینڈنٹس کو سائنس ٹیچرز کامعاون کا درجہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان سے اسامی کے مطابق کام لیا جائے ، ان کو موسم گرما اور سرما کی چھٹیاں بھی دی جائیں اوران سے لیبارٹری کے معلق کام لیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں