10

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،خوراک میں ملاوٹ اور گندگی پائے جانے پر شاپس کو جرمانے

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیاں،پاپڑ فیکٹریز، مٹھائی تیار کرنیوالی بیکریوں، ریسٹورنٹس، سوڈا واٹر فیکٹریز سمیت متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ اور گندگی پائے جانے 2 سنیکس یونٹس کو 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے،پاپڑ کی تیاری میں کھلے رنگ، چائنہ سالٹ کے استعمال اور آلودہ فرش کی وجہ سے پاپڑ فیکٹریز کو جرمانے کیے گئے،انہوں نے کہا کہ مٹھائی کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 2 سویٹس شاپس کو 20، 20 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے،خوراک میں کھلے رنگ، سٹارچ، ملاوٹی مصالحوں اور دیگر مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر بیکریز کو جرمانے کئے گئے،کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کے استعمال پر معروف ریسٹورنٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،کارروائیاں شیرشاہ ٹاؤن، شاہ رکن عالم، بہاولپور بائی پاس اور بوسن روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں،انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں غیر معیاری خوراک تیار کرنے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،عوام کیلئے مضرصحت خوراک تیار کرنے والوں کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں