9

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،کنفکشنری یونٹ، بیکریز، ہوٹلز، سنیکس یونٹ سمیت متعدد فوڈ یونٹس کو جرمانے

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک بنانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،کنفکشنری یونٹ، بیکریز، ہوٹلز، سنیکس یونٹ سمیت متعدد فوڈ یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ کنفکشنری یونٹ کو 40 لٹر ایکسپائرڈ چاکلٹ کی موجودگی پر 20 ہزار روپے جرمانے کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ، نیل اور کیمیکلز کی ملاوٹ کرنے پر 2 سنیکس یونٹس کو 30 ہزار روپے جرمانے کئے گئے،کھانوں میں ملاوٹی مرچیں اور رینسڈ آئل کے استعمال پر معروف ریسٹورنٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے مزید کہا کہ ملاوٹی مافیا کے ہر حربے کو ناکام بنائیں گے،پنجاب کے عوام کو ہر صورت معیاری خوراک کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں