4

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،1500 انڈوں کا مکسچر تلف

ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے انڈوں سے خوراک تیار کرنے والی بیکری پر چھاپہ مارا،فوڈ سیفٹی ٹیم نے مخدوم رشید روڈ پر کارروائی کے دوران 1500گندے انڈوں کا مکسچر تلف کردیا،خوراک کی تیاری میں ہیچری سے مسترد انڈوں کا استعمال کیا جارہا تھا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے اس موقع پر کہا کہ فوڈ بزنس مالکان کی جانب سے مضر صحت انڈوں کا کوئی ریکارڈ واضح نہیں کیا گیا،مشینری اور مصنوعات کے لیے استعمال ہونے والے برتنوں میں انتہائی گندگی پائی گئی ہے،رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہیچری کے انڈوں کو خوراک میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں