7

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی190 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،115کلو گوشت اور 200 کلو برف تلف


ملتان،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خوراک کو محفوظ بنانے کیلئے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں،ڈویژن میں 190 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،3 فوڈ یونٹس کی اصلاح تک پروڈکشنز بند کردی گئی،115 کلو گوشت،200 کلو برف،50 لٹر غیر معیاری مشروبات اور 20 کلو حشرات زدہ مٹھائی تلف کردی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کم وزن،بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر پولٹری شاپ کو 10 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ برف کے بلاکس میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر آئس فیکٹری کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،وہاڑی میں 2 اور خانیوال میں 1 آئس فیکٹری کی بہتری تک پروڈکشن بند کردی گئی،پانی کا سیمپل فیل ہونے پر فوڈ پوائنٹس کو پروڈکشن بند کرنے کی ہدایات دی گئیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو معیاری خوراک پہنچانے کیلئے دن رات اپنی خدمات سرانجام دئیے ہوئے ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے مزید کہا کہ معیاری خوراک صحت مند پنجاب کی ضمانت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں