24

پنجاب میں بھی کورونا کی چوتھی لہر تعلیمی اداروں پر اثر انداز ہونے لگی،نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا امکان

ملتان (سٹاف رپورٹر) سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کورونا کی چوتھی لہر تعلیمی اداروں پر اثر انداز ہونے لگی، کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے،فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 28 جولائی کو ہوگی جس میں 14 یا29اگست تک چھٹیوں کی تجویز بھی پیش کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں