9

پنجاب کانسٹیبلری کیس،ایک ارب سے زائد کی کرپشن کا معاملہ

ملتان،احتساب عدالت نے مقدمہ میں ملوث سینئر آڈیٹر مدثر رضا دریشک کی بریت کی درخواست خارج کردی۔عدالت نے بریت کی دہگر درخواستوں پر سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی،ریفرنس ایس ایس پی محمود الحسن اور ایس پی میاں عرفان اللّٰہ سمیت 81 ملزمان کے خلاف زیر سماعت ہے،پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر ایک ارب 91 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کرپشن کا کیس درج کیا تھا۔کیس میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد باقر ،ایس ایس پی محمود الحسن،ایس پی میاں عرفان اللّٰہ شامل ہیں، سینئر آڈیٹر مدثر دریشک، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قمر محمد خان، اکاؤنٹس آفیسر بھکر قمر محمد خان مگسی کیس میں ملوث ہیں، کیس میں سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ملتان باسط مقبول ہاشمی سمیت دیگر شامل ہیں،ملزمان نے افسران کے جعلی دستخط کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں