10

پنجاب کی جانب سے متعدد پولیس افسران کے تبادلے،نوٹیفیکشن جاری

آئی جی پنجاب کی جانب سے متعدد پولیس افسران کے تبادلے کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،تبادلے ہونے والوں میں آصف ندیم ایس ڈی پی او صدر میانوالی تعینات،عبدالستار ڈی ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات،ڈی ایس پی صابر علی کو جنوبی پنجاب پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،ڈی ایس پی محمد اکرم کو سپیشل برانچ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،ڈی ایس پی ندیم افضل کو جنوبی پنجاب پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،ڈی ایس پی اسحاق سیال کو ٹریفک پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،آصف علی شاہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا۔ڈی ایس پی عبدالرحمان کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کے سپرد کردی گئی،محمد خان زمان کو ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی تعینات کردیا گیا،محمد قاسم اے ڈی آئی جی سکیورٹی کو ڈویژن لاہور تعینات کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں