14

پنوعاقل،ٹرک کی ٹینکر کو ٹکر، شہریوں کی کوکنگ آئل جمع کرنے کیلئے دھکم پیل

پنوعاقل(نمائندہ پی این این اردو)قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک کی کوکنگ آئل ٹینکر کو ٹکر، حادثے کے باعث ٹینکر سے کوکنگ آئل بہنے لگا،کوکنگ آئل جمع کرنے کیلئے شہریوں کی دھکم پیل ہوئی،پنوعاقل بائجی تھانے کی حدود گرڈ اسٹیشن کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک کی کوکنگ آئل ٹینکر کو ٹکر لگنے کے باعث آئل ٹینکر لیکیج ہو گیا جس کے باعث تیل روڈ پر بہنے لگا،علاقے کے افراد برتن، بالٹیاں لیکر ٹینکر کے پاس پہنچے اور تیل جمع کرنے لگے، مگر انتظامیہ نہ پہنچ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں