12

پوائنٹ آف سیلز مشین کے نفاذ کا فیصلہ،چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کا ایف بی آر کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پوائنٹ آف سیلز کے نفاذ کے خلاف ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ،ظفر اقبال صدیقی،ملک شفقت رضا،شیخ عبدلالندیم،مہر محمد شاکر نے قیادت کی،شرکا مظاہرہ نے پوائنٹ آف سیلز کے خلاف نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے اور ایف بی آر کے اس اقدام کی مزمت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال صدیقی،مہر محمد شاکر اور حافظ صادق حسین نے کہا کہ 1000مربع فٹ کی دکان پر پوائنٹ آف سیلز مشین کا نفاذتاجر تسلیم نہیں کرتے کیونکہ چھوٹے تاجروں کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ پوائنٹ آف سیلز مشین کیلئے تکنیکی ملازم اور کمپیوٹر کا انتظام کر سکے اور نہ ہی مارکیٹ سے خریداری کے پختہ بل ملتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی خرید مال پر تین فیصد ذائد سیلز ٹیکس اور بجلی بلوں پر 17کے بجائے ایڈیشنل 10,50 فیصد سیلز ٹیکس بطور ہم رجسٹر ادا کررہا ہے اس طرح ان رجسٹرڈ تاجر کے مقابلہ میں زیادہ سیلز ٹیکس ادا کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ تاجر ٹوٹل 20 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے اسی طرح بجلی بلوں پر رجسٹر تاجر سیلز ٹیکس میں رجسٹر تاجر 17فیصد جبکہ ان رجسٹر تاجر 17کے علاوہ 10فیصدمزید سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے،اسی طرح ان رجسٹر دکاندار اپنے مال کی خرید پر 17فیصد کے ساتھ تین فیصد اضافی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ 1000مربع فٹ کا دکاندار پوائنٹ آف سیلز اسکیم میں جبری آتا ہے 999یا 995 کورڈ ایریا کا مالک دکاندار اس رجسٹریشن میں نہیں آتا جو انصاف کے تقاضو ں سے متصادم ہے اگر ایف بی آر اس اسکیم کو نافذ کرنا چاہتا ہے تو 20سال انتظار کرے،تاکہ ہر تاجر اپنی مالی معاشرتی علمی اور تکنیکی لحاظ سے برابر ہو جائے،اس سے پہلے اس سکیم کا اجراء ظالمانہ اقدام ہے جس کی تاجر برادری بھرپور مزاحمت کریں گے اور اس کے خلاف رواں ماہ 20ستمبرکراچی 25ستمبرکوئٹہ میں احتجاجی تاجر کنونشنز جبکہ 29 ستمبر کو اسلام آباد میں ایف بی آر آفس کا گھیراؤ کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے بھی پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں تین سے چار فیصد اضافہ کردیا ہے،جبکہ یہ اضافہ ملک کے کسی دوسرے صوبہ میں نہ ہوا ہے حکومت پنجاب اس اضافہ کو بھی واپس لے بصورت دیگر تاجر برادری اضافہ شدہ ٹیکس کے ساتھ ساتھ حقیقی ٹیکس کی ادائیگی بھی روک لے گی احتجاجی مظاہرہ میں کوثر صدیقی،راؤ سرور،قمر زمان خان وزیر،مہران قریشی،شیخ طاہر،مہر یونس سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران تاجران نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں