11

پوسٹ آفس حسن پروانہ میں پوسٹل لائف انشورنس متاثرین کو مالی امداد کے چیک تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)پوسٹ آفس حسن پروانہ میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان نعیم اختر شریک ہوئے،اور سو سے زائد متاثرین میں چیک تقسیم کئے گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم اختر نے کہا کہ پوسٹل لائف انشورنس کے متاثرین کو مشکل کی گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے،جہنوں نے پوسٹل لائف پر اعتماد کیا بحال کرکےغربا کے لئے خصوصی پیکچزکا اعلان کیا،نعیم اختر نے متاثرین میں سو سے زائد چیک تقسیم کئے گئے اور کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ہر متاثرین کو رقوم ضرور ملے گی،کیونکہ شرپسند عناصر پوسٹل لائف انشورنس کے حوالے سے شہریوں سے مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں جو ان پر کان نہ دھرے دیر ضرور ہوگئی،مگر نہ امیدی نہیں ہونے دے گے،ہر شہری پر انشورنس کے مطابق رقوم ان کا حق ہے جو ان تک ضرور پہنچے گا،نعیم اختر نے ملازمین کو ہدایت دی کہ فوری طور پران افرادکی لسٹ بھی تیار کی جائے جو رہ گئے تاکہ ان تک بھی رقم کا سلسلہ شروع ہوسکے اور اعتماد کی فضا قائم کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جاسکے،تقریب میں ریجینل ڈائریکٹر ملتان ریجن،ذوالفقار حسنین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان محمد شعبان ساجد بھٹہ،اسسٹنٹ دائریکٹر مظفرگڑھ چودھری محمد اجمل، اسسٹنٹ دائریکٹر ڈیرہ غازیخان تجمل حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحیم یارخان محمد رمضان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہاولنگر محمد اکرم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خانیوال رانا حامد علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہاولپور نوازخان سمیت دیگر جملہ سٹاف موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں