6

پولیس تھانہ بدھلہ سنت،مویشی چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان گرفتار

ملتان،پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے مویشی چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لٸے،ملزمان دو ہفتے قبل مالک کو باندھ کر بھانہ مویشی سے 4 لاکھ روپے مالیت کی بکریاں چوری کر کے لے گٸے تھے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر حیات گینگ کے 2 ممبران گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مویشی برآمد کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عمر حیات سرغنہ اور محمد اعجاز شامل ہیں،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی ہائی ایس بھی قبضہ میں لے لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں