8

پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ،3ملزمان گرفتار،11 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے رابری میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کی،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرفراز ، مبشر علی ، زاہد رسول
شامل ہیں،گرفتار ملزمان سےکل 11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا،جس میں 08 لاکھ 91 ہزار روپےنقدی اور07 موبائل فون شامل ہیں،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 1 پسٹل اور 30 گولیاں بھی برآمد کر لئے گئے،گرفتار ملزمان سے رابری مقدمہ میں 100 فیصد برآمدگی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں