25

پولیس تھانہ صدر کی کارروائی،3 جواری گرفتار

ملتان پولیس تھانہ صدر کی جانب سے جواریوں کے خلاف کارروائی کی گئی،پولیس تھانہ صدر نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر3 جواری موقع سے گرفتار کرلئے اور جوا پر لگی بھاری رقم و دیگر سامان بھی برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے عثمانیہ بازار کے قریب جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 جواریوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والوں میں نادر عباس ولد غلام رسول قوم کھاڑک، شیخ سہیل ولد شیخ رفیق قوم شیخ اور شہباز ولد محمد بشیر قوم گل شامل ہیں،ایس ایچ او صدر ملتان ملک سعید احمد نے سب انسپکٹر علیم حیدر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر لعل خان، عقیل احمد اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے موقع سے برآمدگی کی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو انٹرنیٹ کے ذریعے جوا کرواتے موقع سے گرفتار کیا گیا،پولیس نے جوا پر لگی رقم 7500 روپے، 2 لیپ ٹاپ، ،02 پی ٹی سی ایل وائرلیس فون، 01 ایل سی ڈی، 05 موبائل فونز ، 01 انٹرنیٹ ڈیوائس اور دیگر آلات قمار بازی کو قبضہ میں لے لیا،ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں