4

پولیس تھانہ مظفرآباد نے منشیات فروش گرفتار کرلئے،مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ مظفر آباد پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے شراب کی 2 چالو بھٹیاں پکڑ لیں، 4 شراب فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شکیل، محمد ساجد، عبدالمجید، محمد امین سے ہوئی،گرفتار ملزمان سے 320 لٹر دیسی شراب اور 200 لٹر لہن برآمد کرلی گئی،ملزمان کو تھانہ مظفر آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،برآمد ہونے والی شراب عید الاضحی کے موقع پر سپلائی کی جانی تھی،پولیس تھانہ مظفرآباد نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں